پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت نے ملتِ تشیع کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کراچی میں پاسبانِ عزاء کے سیکرٹری جنرل سید سلمان حیدر کی شہادت کی پُرزور انداز میں مذمت کی ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ایک بار پھر سر اُٹھا چکے ہیں، سانحہ پشاور کے بعد کراچی میں اہم شیعہ رہنما کا قتل منظم سازش کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے ملتِ تشیع کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ سلمان حیدر انسان دوست اور بلا تفریق مذہب و مکتب انسانیت کی خدمت کرنیوالی شخصیت تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید سلمان حیدر کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے پھانسی دی جائے

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فی الفور سلمان حیدر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ لگتا ہے ملک دشمنوں کو کراچی میں امن پسند نہیں، کافی عرصے کے بعد کراچی میں امن قائم ہوا تھا، مگر ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کرکے امن داو پر لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button