پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ اعجاز بہشتی ودیگر مذہبی وسیاسی شخصیات کے خلاف ایف آئی آر زفوری خارج کی جائیں،علامہ احمد اقبال رضوی

ایف آئی آر کا اندراج خلاف قانون و بلا جواز ہے، اس بہیمانہ کاروائی سے دانستہ طور پر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شیعہ نیوز : وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے پر ایف آئی آر کا اندراج خلاف قانون اور بلا جواز ہے، گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجمن امامیہ کے رکن شیخ ذولفقار انصاری، عوامی تحریک بلتستان کے صدر وزیر حسنین اور دیگر طلباء و جوانوں پر ایف آئی آر کا اندراج خلاف قانون و بلا جواز ہے، اس بہیمانہ کاروائی سے دانستہ طور پر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل محمد کی محبت ایمان جبکہ آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بغض و عداوت کفر و نفاق کی علامت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق اور ذاتی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوششوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا گلگت بلتستان کی عوام کے لیے جرم بن گیا ہے، عوام اپنے بنیادی حقوق چھیننے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، علمائے کرام اور خطے کے پرامن جوانوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فی الفور خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، عوام کو آئینی حقوق سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ایف آئی آرز کے ذریعے دبانے کے مذموم ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، عقل و حکمت سے عاری فیصلے کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button