اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خیبرپختونخواہ حکومت نےتکفیریوں کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے خیبرپختونخوا حکومت نے تکفیری دہشت گردوں کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکان پر بیٹھے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دینا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی ڈی آئی خان میں ملت تشیع کے ایک ایک خاندان نے کہیں کہیں جنازے اٹھائے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے خیبرپختونخوا حکومت نے تکفیری دہشت گردوں کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی سمیت تین مومن عزادار شہید

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے جسے کے پی کے حکومت نے دانستہ نظر انداز کر رکھا ہے،شیعہ قوم کو تختہ مشق سمجھنے والے دہشت گردوں کے عبرت ناک انجام کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ انتظامی معاملات میں بدترین نا اہلی کے بعد عوام کے اندر عدم تحفظ کا بڑھتا ہوا احساس حکومت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے ملک دشمن تکفیریوں کی بیخ کنی کے لیے تمام تر آپشنز کو استعمال کی جائے تاکہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر اپنے مذہبی عقائد کے مطابق پرامن زندگی بسر کر سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button