پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عوام بھوک سے خودکشی کررہی ہے حکمران ناچ گانے کی محفلیں سجا رہے ہیں

بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کا معاشی قتل ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت میں مہنگائی کے خلاف جہاد کا نعرہ بلند کرکے سڑکوں پر آنے والی موجودہ حکومت نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت اور ان کے اتحادیوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں ان کوعوام کی تکالیف اور مسائل نظر نہیں آرہے۔مہنگائی کے باعث ہر دوسرا شخص شدید ڈپریشن کا شکار ہے۔بے بس ولاچار طبقے کی کہیں شنوائی نہیں۔غریب عوام اپنے جگر کے ٹکڑوں کو اپنے ہاتھوں سے ذبح کر کے خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکومت ناچ گانے کی محفلیں سجھا کر اسے ملکی خوشحالی کا جواز قرار دے رہی ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔بلوچستان اور دوسرے علاقوں میں سیلابی ریلوں کے نقصانات ہوں یا ملک کو شدید ترین معاشی بدحالی کا سامنا، نون لیگ کی حکومت نے ہمیشہ بےحسی کا مظاہرہ کیا ہے۔عوام سے ان کا تعلق صرف انتخابات تک محدود ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کرپٹ حکمرانوں کا واحد ہدف اقتدار کو بچانا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں جب کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مشکلات کی دلدل میں پھنسانے کے لیے ایک بار پھر ان میں اضافہ کر دیا ہےجو کہ بائیس کروڑ عوام کے ساتھ بد ترین زیادتی ہے۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے رہی سہی سانسیں نہ چھینی جائیں۔ حکومت اور عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں جا کر اہل علاقہ سے ان کے مسائل دریافت کریں تاکہ عوامی مشکلات کا اندازہ ہو۔ ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والوں کو باہر کے حالات کا درک نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button