پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام اسرائیلی مظالم کی مذمت کررہے ہیں،علامہ علی حسنین

۔ تاہم بیشتر مسلم حکمرانوں کو توفیق حاصل نہیں ہوئی کہ اسرائیل کے خلاف اپنا دو ٹھوک موقف پیش کرے اور فلسطینی عوام کی کھل کر مدد کرے

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ فلسطین کی سرزمین فقط فلسطینی عوام کی ہے، جس پر اسرائیل نے قبضہ کیا ہے۔ عالم اسلام کو فلسطین کی مکمل حمایت کرنی چاہئے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر قابض اسرائیل کا ظلم و ستم جاری ہے۔ اسرائیل ایک عالمی دہشتگرد ہے، جس نے مظلوموں پر بے تحاشا مظالم ڈھائے ہیں۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران عالمی اداروں کی بے بسی اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے استکبار کی اصلیت واضح ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 30زائرین کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علامہ باقرعباس زیدی

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عوام اسرائیل اور صہیونزم کی مذمت کر رہے ہیں۔ جن ممالک میں احتجاج کی توقع نہیں تھیں وہاں بھی لوگ ہزاروں کی تعداد میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے نکلے۔ طلباء کی جانب سے فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے، حتیٰ کہ اسرائیل میں بھی نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کی خبریں سامنے آئیں۔ تاہم بیشتر مسلم حکمرانوں کو توفیق حاصل نہیں ہوئی کہ اسرائیل کے خلاف اپنا دو ٹھوک موقف پیش کرے اور فلسطینی عوام کی کھل کر مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد اسرائیل نے غزہ میں مسلسل ظلم جاری رکھا۔ ہسپتالوں، اسکولوں پر بم برسائے گئے۔ پناہ گزینوں کے کیمپس پر حملے کئے۔ فلسطینی عوام پر زمین تنگ کر دی گئی۔ ان سے جینے کا حق تک چھین لیا گیا۔ جس پر پوری دنیا کے عوام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہئے۔ پاکستانی عوام بھی فلسطین کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button