پاکستانی شیعہ خبریں

تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ملتان سے ملاقات، محرم سے قبل شکایات کے انبار لگا دیے

شیعہ نیوز: تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے 100سے زائد لائسنسداروں نے محرم الحرام میں مجالس عزا، ماتمی جلوسوں کے دوران شکایات کے انبار لگا دیئے، سیکیورٹی خدشات، لائسنسداران کی وفات کے بعد ورثاء کو لائسنس کی منتقلی نہ ہونے، ماتمی جلوسوں کے دوران دکانداروں کی جانب سے اونچی آواز میں سپیکر چلانے، تجاوزات، سیوریج نظام کی خرابی، سٹریٹ لائٹس کی درستگی سمیت دیگر مسائل بارے تحریری درخواستیں ڈی سی ملتان کو جمع کرادیں، ڈی سی ملتان علی شہزاد، سی پی او منیر مسعود مارتھ کی تحفظ عزاداری کونسل کے صدر خاور شفقت بھٹہ ودیگر لائسنسداروں اور تنظیمی عہدیداروں کو یکم محرم الحرام سے قبل مسائل کے حل اور سیکیورٹی کے فول پر وف انتظامات کی یقین دہانی، متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو بروقت مسائل کے حل کی خصوصی ہدایت، ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ لائسنسداران ہمارے لئے قابل احترام ہیں ماہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ان کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے اور مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، متعلقہ اداروں کو بھی چاہیئے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائسنسداروں کے مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمیٹی روم میں تحفظ عزاداری امام حسین کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں، تنظیمی عہدیداروں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں خطاب کے دوران کیا۔ جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اسی لئے متعلقہ ادارے لائسنسداروں کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، اے سی سٹی خواجہ عمیر، ریسکیو آفیسر ڈاکٹر سید کلیم اللہ، آپریشن منیجر سالڈ ویسٹ داؤد مکی، سیکیورٹی انچارج شبانہ سیف، چیف آفیسرمیٹرو پولیٹن کارپور یشن اقبال خان بھی موجود تھے۔ جبکہ تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ دربار عالیہ حضرت شاہ شمس ؒ تبریز سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی۔

اس موقع پر خاورشفقت بھٹہ نے کہا کہ قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداران ہمیشہ حکومت وانتظامیہ کے ساتھ ماہ محرم الحرام، ماہ صفر المظفر، ربیع الاول سمیت دیگر ایام میں مجالس عزا و ماتمی جلوسوں اور دیگر تقریبات کے سلسلے میں تعاون کرتے چلے آرہے ہیں، انشاء اللہ آئندہ بھی اسی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا اور حکومتی ہدایت کی روشنی میں مجالس عزا وماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے، لیکن لائسنسداروں کے سیکورٹی خدشات درست ہیں، بین الاقوامی سطح پر لائسنسداروں نے جن خدشات کا اظہار کیا ہے اس کے پیش نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، سیکیورٹی میں آئے روز تبادلوں کی وجہ سے بالخصوص لائسنسداروں کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے، اسی لیے سیکیورٹی ادارہ میں مستقل بنیادوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ لائسنسداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اسی طرح جو لائسنسداران وفات پا گئے ان کے ورثاء کے نام فی الفور لائسنس کئے جائیں، صرف تسلیاں نہ دی جائیں جبکہ ماتمی جلوسوں کے دوران بعض دکانداران اونچی آواز میں سپیکر چلائے رکھتے ہیں جس کی وجہ سے نقص امن کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button