صحابیت کا ٹائٹل کسی فاسق، شرابی اور قاتل کی نجات کا سبب نہیں بن سکتا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے صحابہ کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی فاسق و شرابی صحابی کا ٹائٹل لگا کرنجات نہیں پا سکتا۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مکتب تشیع کا نظریہ یہ ہے کہ جو شخص بھی کسی جرم کا ارتکاب کرے خواہ کسی صحابی کے لبادہ میں ہو یا عام انسان کے وہ مجرم ہے۔ اسی طرح اگر کوئی صحابی یا عام شخص درست فعل انجام دے تو وہ قابل احترام ہے۔ صحابیت کا ٹائٹل کسی فاسق ،شرابی، زانی اور قاتل کی نجات کا باعث نہیں بن سکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ناصبیوں اور تکفیریوں کی موت، یزیدیت مردہ باد کے بعد اشھد ان علیا ولی اللہ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان مین یزید ملعون اور دیگر فاسق و فاجر لوگوں کے حامی انہیں صحابی کا ٹائٹل دے کر تمام گناہوں سے کلین چٹ دینے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان ان نام نہاد مدافعان صحابہ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوگئے ہیں۔