پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے علامہ عارف حسینی کی برسی کا انعقاد

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 36ویں برسی منائی گئی۔ برسی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہید عارف حسین الحسینی مجاہد فی سبیل اللہ تھے۔ جنہوں نے مختلف محاذوں پر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا۔ آپ نے عالمی استکباری قوتوں کو للکارا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے افکار و اہداف کی روشنی میں جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم شہید قائد کے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ قائد شہید عارف شب زندہ دار اور صاحب کرامت شخصیت تھے۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی حضرت امام خمینی کے شاگرد تھے اور زمانہ طالب علمی سے امام خمینی کی انقلابی تحریک کے لئے جدوجہد کی اور طاغوتی حکومت کے ظلم کا نشانہ بنے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ امام خمینی نے پاکستان میں ضیائی آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور آپ نے پاکستان کے کونے کونے میں اسلام ناب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور افکار امام خمینی کی ترویج کی۔ برسی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ہزارہ ٹاؤن کے صدر مہدی ابراہیمی، نائب صدر آغا ضیاء، حسن ٹھیکیدار، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ علی حیدر ہزارہ و دیگر شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button