پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ آصف حسینی شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر منتخب

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل صوبہ بلوچستان کی جانب سے صوبائی کونسل کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں علامہ محمد آصف حسینی کو صوبائی صدر منتخب کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ میں منعقد ہونے والی تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، بلوچستان میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی کوآرڈینیٹر علامہ دبیر حسین اور بزرگ عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ صوبے بھر سے علمائے کرام اور پارٹی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین علامہ محمد آصف حسینی کو شیعہ علماء کونسل بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب کیا گیا۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر میثمی، بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر علامہ دبیر حسین اور دیگر علماء نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button