سیکورٹی ادارے 200 کلو میٹر روڈ کی حفاظت نہیں کر سکتے تو اس ملک کا خدا ہی حافظ ہے، علامہ باقر عباس
پاراچنار کو غزہ کو کیوں بنایا جارہا یے نا اہل صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو فوری برطرف کیا جائے پاراچنار سانحہ میں شہید افراد کے اہل خانہ کو انصاف دلوایا جائے پاراچنار کے عوامی جرگے میں پیش مطالبات کو تسلیم کیا جائے
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کی اپیل پر سانحہ پاراچنار اور پاراچنار میں عوامی دھرنے سے اظہارِ یکجہتی کیلئے صوبے بھر کے چھوٹے بڑے شہروں سمیت مختلف اضلاع میں جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔ بعد نماز جمعہ مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں اور علامتی دھرنے دیئے گئے جس میں رہنماوں کی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاراچنار میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کرم ایجنسی کی عوام کو انصاف کی جلد از جلد فراہمی کا مطالبہ کیا۔
علامہ باقر عباس زیدی نے عباس ٹاون، نمائش چورنگی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ کرم ایجنسی لاکھوں انسانی جانیں مشکلات کا شکار ہیں حکومت و ادارے ایک دوسرے ملبہ ڈالنے کے بجائے حالات کو ٹھیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فضائی کارروائی پر پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا
کرم ایجنسی میں دشمن واضح ہے یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے بلوچستان سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔انہوں کہا کے سیکورٹی ادارے 200 کلو میٹر روڈ کی حفاظت نہیں کر سکتے تو اس ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔
انہوں نے کہا پاراچنار کو غزہ کو کیوں بنایا جارہا یے نا اہل صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو فوری برطرف کیا جائے پاراچنار سانحہ میں شہید افراد کے اہل خانہ کو انصاف دلوایا جائے پاراچنار کے عوامی جرگے میں پیش مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نمائش چورنگی دھرنا چوتھے روز بھی جاری یے دھرنے میں علامہ ناظر عباس تقوی ،مولانا علی مرتضیٰ زیدی، ایس ایم نقی، علامہ بلاول فائضی، سمیت معروف سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب میں حکومت سے پاراچنار راستوں کی بندش کے خاتمے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔