پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ باقر زیدی کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات، سانحہ کرمان پر تعزیت
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ کراچی میں قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران آقائی حسن نوریان سے ملاقات کی اور سانحہ کرمان پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق کرمان میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے علامہ باقر زیدی نے وفد کے ہمراہ حسن نوریان سے ملاقات کی اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر مولانا مختار احمد امامی، رہنما کراچی علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔