پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلمانوں کے ذہن سے بزرگوں کی منزلت دھندلانے کی کوشش جاری ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان علامہ اعجازحسین بہشتی نے مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم میں وحدت یوتھ کے وفد سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے نوجوان اس کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔قوموں کی ترقی و تنزلی میں نوجوانوں کے کردار کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔جس قوم کے نوجوان اپنے فکری ورثے کے امین ہوتے ہیں وہ قومیں کبھی سرنگوں نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ عصرحاضر میں نوجوانوں کی ذمہ داریاں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔معاشرتی آزادی کے نام پر مغربی معاشرہ جس نظریہ کی ترویج کرنا چاہتا ہے اس کا مقصد نوجوان طبقے کو زمانے کی رنگینیوں میں الجھا کر بے راہ روی کی غلاظت میں دھکیلنا ہے۔ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے یہود و نصاریٰ اپنے مذموم عزائم کے تکمیل کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے مزید کہا کہ معاشرتی و اسلامی اقدار متروک ہوتی جارہی ہیں۔ہمارے نوجوانوں کو یہ بات ذہن نشیں کرلینی چاہیے کہ مسلم معاشرے کی اپنی شناخت ہے جس کی بنیاد پاکیزگی و طہارت ہے۔ مسلم معاشرہ کسی مدر پدر آزادی کا قائل نہیں۔یہود و نصاریٰ کو اس وقت سب زیادہ خطرہ عالم اسلام کے باعمل نوجوانوں سے ہیں۔ یہ الیکٹرانک و سوشل میڈیا کا دور ہے۔ماضی میں جو جنگیں میدان میں لڑی جاتی تھیں آج وہ میڈیا پر لڑی جاتی ہیں۔ آج دشمن ہمیں قیدی بنانے کی بجائے ہماری سوچ کو اسیر کرنے پر تُلا ہوا ہے۔ عالم اسلام کے اذہان سے ان کے اسلاف کی قدرومنزلت اور مقام کو دھندلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دشمن کے ہتھیار کو دشمن کی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کی بجائے ان کے خلاف استعمال کرنا ہو گا۔اس کے لیے دینی بصیرت و حکمت ضروری ہے۔نوجوان اسلامی تعلیمات کو اپنی ڈھال بنا کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button