پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، حیدر عباس رضوی

شیعہ نیوز  (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ اتفاق فاؤنڈریز لگانے سے نہیں دہشت گردی کے خلاف اقدام سے مرد آہن بنا جاتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں طالبان، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اگر سارے کام فوج ہی کو کرنے ہیں تو پھر حکومت گھر جائے، اتفاق فاؤنڈریز لگانے سے کوئی مرد آہن نہیں بن جاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے مرد آہن بنا جاتا ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ اب تک دہشت گردوں کو جتنی بھی پھانسیاں ہوئیں سب آرمی چیف کے دستخط سے ہوئی ہیں سول حکومت نے تو کچھ کیا ہی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ عدالتیں فوج کی ہوں اور انویسٹی گیشن سول ہو، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر نہیں چلے گا، فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ سکتی ہے لیکن فرقہ واریت ، مدرسہ ریفارمز ، منہ لانڈرنگ کے کام نہیں کر سکتی ، یہ کام فوج کو نہیں حکومت کو کرنا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آج ملک میں کوئی شخص بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں طالبان، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان دہشت گرد گروہوں کا قلع قمع کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی کاکہنا تھا کہ اگر ہم 10ججوں کو سیکورٹی نہیں دے سکتے تو پھر حکومت عوام کو کیسے تحفظ فراہم کرے گی؟ انہوں نے کہ اکہ سب کام فوج ہی کر رہی ہے تو پھر ٹھیک ہے مارشل لگا دینا چاہئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button