پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمارے ملک کے فیصلے ہمارے منتخب نمائندے کریں نہ کہ عالمی استعماری قوتیں، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن پی ایس 102، 103 الیکشن سیل کا اجلاس سولجر بزار الیکشن آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار مولانا اصغر شہیدی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن و دیگر اراکین موجود تھے۔ کارکنان سے خطاب میں سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ہماری یہ خوش بختی ہے کہ آج کا نوجوان بیدار، متحرک اور روشن فکر ہے، پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن کی سوچ کا دھارا مکمل طور پر بدل چکا ہے، وہ ان دیانتدار سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن کا ماضی بے داغ ہے، جو مادر وطن کی نیک نامی کا باعث بنے، اس حقیقت کو کبھی فراموش نہ کرنا کہ ووٹ ایک قیمتی امانت ہے جو صرف اور صرف اس کے حقیقی حقدار کو ہی واپس کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانو کسی بھی مقام پر آپ نے حوصلہ نہیں ہارنا، اس بار جیت اس جماعت کی ہوگی جس نے اپنی ذات پر ہمیشہ وطن کو ترجیح دی، جو ملک کی ازاد خارجہ پالیسی کی متمنی ہے، جو یہ چاہتی ہے کہ ہمارے ملک کے سیاسی فیصلے ہمارے منتخب نمائندے کریں نہ کہ عالمی استعماری قوتوں کی ڈکٹیشن پر ہوں، جو ہر ریاستی ادارے کو اس کے آئینی حدود میں کام کرتے دیکھنا چاہتی ہے، اے جوانو مادر وطن ہمارا گھر ہے، ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے اور ملکی وسائل کو لوٹ کر خود کو سرمایہ دار بنانے والوں اور ملک و قوم کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے والوں سے بچا کر رکھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button