پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر ایک بار بھر پنجاب میں داخلے پر پابندی لگادی

شیعہ نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین و خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر ایک بار پھر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلے اور خطاب پر بلاجوازپابندی عائد کردی گئی ہے ۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر تکفیری دہشت گرد عناصر کے دباؤ میں پابندی عائد کیئے جانے پر ملت جعفریہ میں شدید تشویش اور اضطراب،فوری پابندی ختم کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر پنجاب میں داخلے اور تقریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن ایک بار پھر جاری کردیا گیا ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اس صورتحال سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ گذشتہ دو سال سے پنجاب میں یہ سلسلہ جاری ہے ۔ تکفیری عناصر کے یک طرفہ دباؤاور سیاق سباق سے ہٹ کر گذشتہ تقریروں کو جواز بناکر مجھ پر پابندی عائد کیا جانا میری شہری آزادی کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے10سے 12 نومبرتک پنجاب کے مختلف اضلاع لیہ، کروڑلعل عیسن،ملتان ، ڈیرہ غازی خان میں مجالس عزا سے خطاب کرنا تھا لیکن 10 نومبر کو مجھ پر ایک بار پھرپابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن لیہ کی سول انتظامیہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔ مجھ پر پورے صوبے میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہاکہ بھر میں میرے ہزاروں چاہنے اور محبت کرنے والےہیں، میں شیعہ سنی سب سے پیار کرتا ہوں، پنجاب میں اس وقت عمران خان صاحب کی اتحادی حکومت ہے اس سے اس رویئے کی امید نہیں تھی۔ ملک پہلے ہی سیاسی بحران کا شکار ہے ، اس معاملے پر پوری ملت جعفریہ اور ملت اسلامیہ کا حق ہے احتجاج ریکارڈ پر لائے، مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ میں کراچی سے پنجاب کی سرحد تک عوامی مارچ کی صورت میں پہنچوں پھر مذاکرات اور مسئلے کے حل کیلئے کم از کم آئی جی یا چیف سیکریٹری کو خود صادق آباد آنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button