اسلام وحدت کا درس دیتا ہے،منفی سوچ انسان کو انسانیت سے گرا دیتی ہے،علامہ حافظ ریاض نجفی
شریعت میں کسی کو کسی پر کوئی برتری نہیں، سوائے تقویٰ کے۔ ہم نے قومیں پیشے کی وجہ سے بنا لی ہیں۔
شیعہ نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام وحدت کا درس دیتا ہے۔ منفی سوچ انسان کو انسانیت سے گرا دیتی ہے۔ بے ضرر انسان سے سب محبت کرتے ہیں، خود غرضی انسانیت کی موت ہے۔ لہٰذا انسانیت کی قدر کریں، ذات پات کے معاملے سے باہر نکلیں۔ شریعت میں کسی کو کسی پر کوئی برتری نہیں، سوائے تقویٰ کے۔ ہم نے قومیں پیشے کی وجہ سے بنا لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں صہیونیت کا اثر ورسوخ بڑھتا جا رہا ہے،میڈیا، حکومت اور علماءپراثرات نمایاں ہیں، علامہ جواد نقوی
قرآن کہتا ہے کہ خاندان بھی پہچان کیلئے ہیں۔ انہوں نے اہل ایمان پر زور دیا لوگوں سے مشترکات کی بنا پر زندگی گزاریں۔ کچھ لوگ ہمارے ساتھ اللہ کی وحدانیت کی بنا پر برابر ہیں، کچھ رسالت کی بنا پر کچھ انسانیت کی بناء پر لہٰذا سب کا احترام کریں، کسی کو مت دھتکاریں، مثبت زندگی گزاریں اور مثبت ہی سوچ رکھیں۔ مثبت کردار کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔