پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آج ہم مارشل لاء سے بھی زیادہ سخت دور کا سامنا کر رہے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں عدالت نہ ہو وہ معاشرہ خوشحالی کے باوجود بدحالی کا شکار ہوجاتا ہے اور اچھی سے اچھی قوم تباہی سے دوچار ہو جاتی ہے آج ہم مارشل لاء سے بھی زیادہ سخت دور کا سامنا کر رہے ہیں۔

کراچی میں عہدیداران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ عام آدمی عدل و انصاف کے لئے ترس رہا ہے، کرپشن نے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکلا کردیا ہے، عدالتیں غریبوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں، طاقتور اپنی مرضی کے فیصلے کروالیتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شبیر میثمی کی اپنی اتحادی سیاسی جماعت پر شدید تنقید

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اسی عدالت کے قیام کی راہ میں شہید ہوگئے، اسلام کی بنیاد عدالت پر ہے، اگر حکمران طبقہ عدالتوں کو اپنے اقتدار بچانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے استعمال کرے تو معاشرہ آگے بڑھنے کے بجائے زوال کا شکار ہو جاتا ہے، پاکستان میں گزشتہ 75 سالوں کی یہی داستان ہے کہ طاقتوروں کو ان کی مرضی کا انصاف مل جاتا ہے اور غریب آدمی کو اس کا حق بھی نہیں ملتا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button