
دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، علامہ جواد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسانیت کی خدمت میں ایک قدم اور آگے، مفاذہ الحیات ہیلتھ کیئر سسٹم نے مفاذہ الحیات میڈیکل سنٹر و فارمیسی کا افتتاح کر دیا۔ ڈیڑھ کلومیٹر ڈیفنس روڈ چونگی امرسدھو لاہور میں میڈیکل سنٹر و فارمیسی کا افتتاح چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر مفاذہ الحیات ہسپتال علامہ سید جواد نقوی نے کیا۔ مفاذہ الحیات میڈیکل سنٹر میں اعلیٰ معیار کی ادویات، لبیارٹری سروسز، طبی معائنہ اور ڈاکٹر کی سہولت میسر ہوگی۔ سنٹر کے افتتاح کی خوشی میں شہریوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ مارچ 2022 کا پورا مہینہ ماہر ڈاکٹر کی زیرِ نگرانی فری طبی معائنہ، ادویات پر 12 فیصد رعایت، لیبارٹری سروسز پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کا کراچی میں اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، شہریوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں مفاذہ الحیات ہسپتال ان شاء اللہ ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مناسبت نرخوں پر معیاری ادویات اور طبی سہولتوں کی فراہمی ایک جہاد ہے۔ انہوں نے سنیٹر کے عملے کو بھی ہدایت کی کہ انسانیت کی خدمت میں اخلاقی پہلو کو نظرانداز نہ کریں، بلکہ ہر آنے والے مریض کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ہر مریض کو وی آئی پی پروٹو کول دیا جائے، علاج معالجے میں عملے کا رویہ بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔