پاکستانی شیعہ خبریں

صالح معاشرے کے قیام کیلئے طلبہ و طالبات کی تربیت اسلامی خطوط ہر کر رہے ہیں، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز: ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم، وفاقی محکمہ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، جنرل (ر) قمر حبیب کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ، علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مدارس میں دینی و جدید تعلیم سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی مذہبی تعلیم جنرل (ر) قمر حبیب نے جامعہ عروۃ الوتقیٰ کا دورہ کیا اور علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ ڈی جی مذہبی تعلیم نے جامعہ کے مختلف شعبوں، لائبریری، کمپیوٹر لیب، کلاس رومز اور ہاسٹل سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جامعہ کے شاندار تعلیم ماحول کو مثالی قرار دیا۔ جنرل (ر) قمر حبیب کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ دینی مدارس میں سب سے بہترین تعلیم خدمات پیش کر رہا ہے کو دوسرے مدارس کیلئے ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی مدرسے میں آیا ہوں جہاں ایسے لگتا ہے کہ کسی جدید یونیورسٹی کو دیکھ رہا ہوں۔ علامہ سید جواد نقوی نے انہیں جامعہ کے نصاب اور تعلیمی امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مدرسہ نوجوانوں کی ایسی کھیپ تیار کر رہا ہے جو محض مولوی یا پیش نماز نہیں بنیں گے، بلکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات معاشرے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ و طالبات جن کی تربیت اسلامی خطوط پر ہوگی، یہ صالح معاشرے کےقیام کیلئے کردار ادا کریں گے، یہ ڈاکٹرز، انجینئر، بیوروکریٹس، وکلا اور تدریس سمیت دیگر شعبوں میں جا سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button