پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت میں انتشار پھیلانے کیلئے سرگرم علامہ جواد نقوی کا ایک اور اقدام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدرسہ عروۃالوثقیٰ اورتنظیم تحریک بیدار ی کے سربراہ علامہ جواد نقوی نے ملت میں انتشار اور تقسیم پھیلانے کیلیے ایک اور قدم اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تاحیات سربراہ فرزند علی ہزاروی المعروف علامہ جواد نقوی نے حکومتی سطح پرشیعہ مدارس کے بورڈ کے مقابلے میں اپنا ایک علیحدہ امتحانی بورڈرجسٹرڈ کروالیا ہے جسکا وفاقی وزارت تعلیم نے باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں انقلاب اسلامی کرہ ارض پر جرات و استقامت کی بنیادیں فراہم کر رہا ہے

ملت جعفریہ کا نمائندہ مدارس کا امتحانی بورڈ ’’وفاق المدارس شیعہ پاکستان ‘‘کے نام سے پہلے سے موجود ہے تاہم ہمیشہ کی طرح سب کو غلط کہنے اور اپنی الگ مسجد بنانے کی عادی علامہ جواد نقوی نے اس بورڈ کے مقابلے میں اپنا الگ امتحانی بورڈ بنام مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃرجسٹرڈ کروالیا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کو طاغوت کہنے والے علامہ جواد نقوی اس تقریب میں بذات خود شریک ہوئے اور وفاقی حکومت سے اپنے نئے مدرسہ بورڈ کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں علامہ جواد نقوی ایک غیر شرعی نماز جمعہ کی ابتداء بھی کرچکے ہیں اور ساتھ ساتھ رہبر معظم پاکستان اور رسول پاکستان جیسے خود ساختہ القابات بھی حاصل کرچکے ہیںتاہم اب انتظار اس بات کا ہے کہ ان کے اندھے پیروکار ان کےاس انتشار پھیلانے والے اقدام کی حمایت میںکونسی دلیلیں پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button