ہمارے لئے شہادت اس ذلت کی زندگی سے بہتر ہے،امام جمعہ لاہور علامہ سید جواد الموسوی
شیعہ نیوز : ممتاز عالم دین اور جامع مسجد کشمیریاں لاہور کے خطیب علامہ سید جواد الموسوی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم اگر شیعہ قوم نے قیام کیا تو انہیں پتہ چل جائے گا ان کا واسطہ کس قوم سے پڑا ہے، کیا تم نہیں دیکھتے حزب اللہ ایک تنظیم ہے، مگر اس نے تمام دنیا کی طاقتوں کو نکیل ڈالی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں کروڑوں کی تعداد میں ہِیں، مگر ہمیں بیدردی سے قتل کیا جا رہا ہے، ہمارے لئے اللہ کے راہ میں شھادت اس ذلت کی زندگی سے بہتر ہے، کم از کم خدا کی راہ میں عدل کے حصول کیلئے تو ہم اپنی جان دے رہے ہیں۔
علامہ سید جواد الموسوی نے کہا کہ آج ہمیں شہید عارف حسین کی شدید ضرورت محسوس ہو رہی ہے، کس قدر بربریت سے ان معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا، سکیورٹی فورسز کے ہوتے ہوئے کیوں اتنا بڑا سانحہ ہوا؟ انہوں ںے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری قیادت آج بے حس ہو چکی ہے، کیا احتجاج کرنا فقط امامیہ جوانوں کے ذمہ ہے؟ یہ من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری ہے، مگر کیا خدا اور دین سے بڑھ کر کوئی چیز اہم ہے؟ خدارا اپنی ذاتیات سے باہر نکلیں اب خود کو امام وقت کیلئے تیار کریں اور اس کا حل یہی ہے، جہاں ظلم ہو رہا ہے اس کیخلاف قیام کریں، اللہ فرماتا ہے مت ڈرو حق پر قائم رہو میں تمہارے ساتھ ہوں۔