مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ عراق سے نکل جائے ورنہ طاقت سے نکالیں گے۔ قیس خزعلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں عصائب اہل الحق کی طرف سے ایک بار پھر امریکی فوج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے امریکی فوج کو عراق سے نکلنے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عصائب اہل الحق کے رہنما شیخ قیس خزعلی نے عراق میں امریکیوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

قیس خزعلی نے ’’العہد‘‘ چینل پر نشر کی گئی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں کہا ہے کہ ’’آئندہ جمعہ عراق کی خودمختاری کے دفاع کا دن ہوگا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے اور عراق کی سرزمین کو ناپاک امریکیوں کے وجود سے پاک کرکے رہیں گے۔

عصائب اہل الحق کے لیڈر نے امریکہ اور اس کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خصوصی پیغام بھیجا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ’’عراق کے عوام غیور ہیں جن پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا‘‘۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ اپنی افواج عراق سے نہیں نکالتا اورعراق کے سیاسی اور عوامی فیصلے کو مسترد کرتا ہے تو ہم امریکیوں کو دوسرے طریقے سے نکالنے سے پوری طرح تیار ہیں۔ ہم امریکہ کو عراق چھوڑنے پرمجبور کردیں گے۔

قیس خزعلی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے عراق میں اپنے اپنے مذموم عزائم ظاہر کردیے ہیں۔ جب عراق کی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تو امریکہ نے اسے مسترد کردیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکہ عراق کی مدد کرنے نہیں بلکہ اس پرقبضہ کرنے کے لیے آیا ہے۔

خیال رہےکہ تین جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوج کے حملے جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس سمیت کئی ساتھی شہید ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد عراق اور ایران کے امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے رد عمل میں عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button