پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اپنے اراکین اسمبلی کی کالعدم سپاہ صحابہ سے قربت کا نوٹس لے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا دورہ سندھ جاری ہے، جس کا مقصد سندھ میں امن و اخوت کی فضا کو سبوتاژ کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے باوجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کی روز افزوں سرگرمیاں ریاستی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ مقصود ڈومکی ایک روزہ دورے پر کندھ کوٹ پہنچے جہاں انہوں نے ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی خان جکھرانی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کشمور کے ضلعی صدر بشیر احمد حیدری کے بھائی مرحوم غلام شبیر اور ضلعی سیکرٹری تربیت مولانا سید باقر علی شمسی کے چچا مرحوم اور سیکرٹری فلاح و بہبود ڈاکٹر احسان علی شیخ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایم ڈبلیو ایم اور پیپلز پارٹی میں قربتیں ،آصف زرداری اور علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کالعدم گروہ کے جلسوں میں ملت جعفریہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے جس کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہ کے جلسے جلوس روکنے کے لئے فوری اقدام کریں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سانگھڑ میں کالعدم گروہ کے شرانگیز جلسے میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید ڈیرو شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی کی کالعدم دہشت گرد گروہ سے قربت کا نوٹس لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button