پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ضلع صحبت پور میں عزاداروں پر درج مقدمات واپس لیے جائیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد پرویز احمد چانڈیو سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید عبد القادر شاہ حاجی ہدایت اللہ گورشانی ممتاز علی ڈومکی ایڈوکیٹ گلشن شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع صحبت پور میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جو مقدمات درج کیے گئے وہ واپس لئے جائیں اور آئندہ سالوں میں جلوس اربعین کے سلسلے میں انتظامیہ تعاون کرے۔ گذشتہ تین سالوں میں عزاداروں کے خلاف ضلع صحبت پور میں تسلسل کے ساتھ دو مقدمات کا اندراج افسوس ناک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہداء مقاومت کی برسی، مرکزی مجلس عزاء 15 جنوری جعفرطیار میں منعقد ہوگی

انہوں نے کہا کہ ہم قیام امن کے سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ ہماری مذہبی آزادیوں کا احترام کرے۔ ہم اتحاد بین المسلمین حب الوطنی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ڈویژن میں امن و امان اور سیکورٹی سے متعلق بعض مسائل کی نشاندہی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس پرویز چانڈیو نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام عوام میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ دین کی تبلیغ مثالی کردار کے ذریعے ممکن ہے۔ کیونکہ دین جبر سے نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاکیزہ کردار سے پھیلا ہے۔ قیام امن کے لئے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ضروری ہے۔

چہلم شہدائے کربلا اور دیگر مذہبی مناسبات کے سلسلے میں ہمارا تعاون رہے گا۔ ایف آئی آر اور جلوس عزا کے سلسلے میں قانون کے دائرے میں ہم تعاون کریں گے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نے حال میں ایم ڈبلیو ایم کارکن سید پرویز شاہ کی چوری شدہ موٹر سائیکل کی تین دن میں بازیابی کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی کو اپنی تازہ کتاب اہل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور بطور تحفہ پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button