پاکستانی شیعہ خبریں

بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کا حساب اسرائیل اور امریکہ کو دینا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں معصوم بچوں کے قتل عام کا مقدمہ چلایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے ڈی سی چوک میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے اور تصویری نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تصویری نمائش کی تقریب کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین اور مرکز تبلیغات اسلامی کی طرف سے ڈی سی چوک جیکب آباد میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے معزز اکابرین اور خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے 14 ہزار بے گناہ انسانوں کے قتل کا حساب اسرائیل اور امریکہ کو دینا ہوگا۔ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں معصوم بچوں کے قتل عام کا مقدمہ چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل تیزی سے زوال کا سفر طے کر رہا ہے۔ ان شاءاللہ ہم جلد ہی غاصب و قابض صیہونی ریاست کے خاتمے کا جشن منائیں گے۔ تقریب سے مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کے علاوہ آئی ایس او لاڑکانہ کے ڈویژنل صدر ریاض حسین الحسینی، چیئرمین مھران سوشل فورم ایڈووکیٹ محترم عبد الحی سومرو، جمعیت علماء اسلام جیکب آباد کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری، سٹی صدر آئی ایس او لاڑکانہ سٹی عارف حسین الحسینی، مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد کے مدرس مولانا ارشاد علی انقلابی، میرالی اتحاد کے صدر میر علی بخش میرالی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ آخر میں شہدائے فلسطین کی یاد میں شمع روشن کیے گئے۔ دوران پروگرام نقاشی و پرنٹنگ کامپیٹیشن کا پروگرام بھی کیا گیا۔ جس میں محبین علامہ اقبال، محبین یونٹ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے تعلق رکھنے والے بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔ جبکہ بہترین کارکردگی کے حامل بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button