پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

طلباء کی بہترین تربیت اصلاح معاشرہ کا باعث ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) طلباء و طالبات وطن کا مستقبل ہیں، جن کی بہترین تعلیم و تربیت اصلاح معاشرہ کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نےقرآن سینٹرز کے طلباء و طالبات اور مومنین سے خطاب میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحصیل گڑھی خیرو کے شہر میراں پور، برڑو، دوداپور اور داؤ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن سینٹرز کے طلباء و طالبات اور مومنین سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ طلباء و طالبات وطن کا مستقبل ہیں۔ جن کی بہترین تعلیم و تربیت اصلاح معاشرہ کا باعث ہے۔علماء کرام بچوں کی عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی پاپائے اعظم یونان سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ دین اسلام عورتوں کے حقوق کا محافظ ہے۔ مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی اور عریانی کا پرچار چاہتے ہیں۔ دین اسلام نے حیاء عفت و پاکدامنی اور حجاب کا حکم دے کر معاشرے میں پاکیزہ روابط کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں انتخابی ریلی پر پابندی اور عوام پر ظلم و تشدد نے امپورٹڈ حکومت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج ووٹ اور عوام کی طاقت سے خائف نظر آتے ہیں۔ آخر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے مستحق ہونہار طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سید عابد حسین شاہ، سید علی شاہ، مولانا عبدالخالق، مولانا مظہر عباس و دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button