پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ مقصود ڈومکی 7 مئی سے جنوبی پنجاب کا تین روزہ دورہ کرینگے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی تین روزہ دورے پر 7مئی کو جنوبی پنجاب پہنچیں گے، علامہ مقصود علی ڈومکی 7 کو رحیم یارخان سے دورے کا آغاز کریں گے، علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس دورے کے دوران ضلع رحیم یارخان، ضلع بہاولپور، ضلع ملتان اور خانیوال میں مختلف علاقوں میں تنظیم سازی کے عنوان سے دورے کیے جائیں گے، 7مئی کو رحیم یارخان، 8مئی کو بہاولپور سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچیں گے جبکہ 9مئی کو ملتان اور خانیوال کا دورہ کریں گے جس کے بعد فیصل آباد پہنچیں گے۔ جہاں وہ 10مئی کو ہونے والے اپوزیشن الائنس کے مشترکہ جلسے میں بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button