
علامہ مقصود ڈومکی کا کشمور کے مغویوں کی بازیابی کیلئے انڈس ہائی وے پر دھرنے کا اعلان
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے مغویوں کی بازیابی کیلئے بخشاپور میں انڈس ہائی وے پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈومکی برادری اور تمام جماعتیں مغویوں کی بازیابی کے لئے کل بخشا پور انڈس ہائی وے پر دھرنا دیں گی۔ شہریوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کو صبح کی جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کی حمایت کرنے پر میر ھیئر بیار خان ڈومکی، سابق صوبائی وزیر میر غالب حسین ڈومکی، سردار حیدر علی جکھرانی، میر دوستین خان ڈومکی اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں پوری ڈومکی قبیلے مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کشمور کے مظلوم عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں عاطف علی ڈومکی، پریا کماری، ساگر کمار، ظہیر خالدی غوث پور کے مغوی اور دیگر مغویوں کی بازیابی کے لئے دھرنا دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی 15 سال سے حکومت میں ہے اور پیپلز پارٹی یہاں امن و امان لانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے آپریشن کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ آپریشن کے لئے ملنے والے اربوں روپے میں سے فیکٹری لگ جاتیں تو روزگار اور امن ہوتا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بخشا پور انڈس ہائی وے پر یرغمالیوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔