
بیرونی طاقتوں کی ایماء پر فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کی سازش ہورہی ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ ملک کسی صورت فرقہ واریت اور لسانیت کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر لسانیت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں محاسبہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کرانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ حکومت اور حساس ادارے فوری طور پر ملک میں فرقہ واریت اور لسانیت کی آگ کو ہوا دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کریں اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں چرچ کے سامنے پادری کا قتل سیکیورٹی اداروں کے لیے کھلاچیلنج ہے
انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکے استحکام کے دشمن سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے ناکام بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، حکمرانوں کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، پے در پے سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں، ریاست کو ان ملک دشمن قوتوں کے خلاف ایک بار پھر سنجیدہ نوعیت کافیصلہ کن آپریشن شروع کرنا ہوگا۔