پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ذلت و رسوائی سے بچنے کیلئے حسینی فکر و فلسفے کی پیروی کی جائے، علامہ مبشر حسن

شیعہ نیوز:مسجد و امام بارگاہ عابدیہ لیاقت آباد کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران ذاکر اہلبیتؑ علامہ مبشر حسن نے کہا کہ مسلمان ذلت و رسوائی نے بچنے کیلئے حسینی فکر و فلسفے کی پیروی کریں کیونکہ امام عالی مقامؑ نے ظلم، جبر اور بربریت کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلامی فکر اور سوچ کے خلاف کسی نظریہ کو قبول نہ کریں کیونکہ ہمارا دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور مسلم دنیا کے اندرونی معملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے، آج سامراجی قوتیں یہ پیغام دے رہی ہیں کہ مسلم امہ کے فیصلے ہماری مرضی سے کئے جائیں، اہل بیت رسولؑ کے پیروکاران طاغوتی طاقتوں کے ان منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے میدان عمل میں آچکے ہیں اور کربلاء، نجف، شام، یمن، ایران، بحرین اور دیگر مسلم ممالک میں بیداری کا پیغام پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button