مشرق وسطی

دنیائے علم و ادب، تفسیر و تفکیر کا عظیم شاہکار اس جہان فانی سے رخصت ہوا، علامہ محمد علی عون نقوی

شیعہ نیوز: المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے رکن اور مدرسہ علمیہ امام علی علیہ السلام کے مدیر حجة الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی نے بزرگ پاکستانی عالم دین، محسن ملت، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پرملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بالعموم ملت تشیع جھان اور بالخصوص ملت تشیع پاکستان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

یہ بھی پڑھیں : حجۃ الاسلام و المسلمین محسن علی نجفی قدس سرہ کی وفات پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کا تعزیت نامہ

انا للہ و انا الیہ راجعون

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.

آج پھر ایک مبلغ اسلام و محافظ اسلام امّت اسلامیہ کو اپنے بے بہا بیانات اور خیالات سے محروم کر گیا۔ دنیائے علم و ادب، تفسیر و تفکیر کا عظیم شاہکار اس جہان فانی سے رخصت ہوا۔

ہمارے درمیان سے محسن ملت، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ مرحوم کا دار بقا کی طرف کوچ کر جانا ایک ناقابل برداشت غم ہے کہ جس میں پورا مکتب جعفریہ سوگوار ہے۔

ہم مرحوم کے اہل خانہ، علماء و طلاب کرام، علامہ سید ساجد علی نقوی، مراجع عظام خصوصاً حضرت ولی عصر (عج) کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔

سید محمد علی عون نقوی

26 جمادی الثانی 1445ه ق

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button