پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بگن میں سرکاری امدادی قافلے پر تکفیریوں کے حملے پر علامہ ناصر عباس جعفری کا رد عمل

صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں کو چاہیئے کہ دہشتگردی میں ملوث شرپسندوں کیخلاف فوری آپریشن کا اعلان کرے اور ٹل پاراچنار روڈ کو تمام اہلیان ضلع کرم کے لئے محفوظ اور پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کرے

شیعہ نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بگن میں پاراچنار کے لیے جانے والے سرکاری امداری قافلے پر تکفیری دہشتگردون کے حملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم کے کانوائے پر دہشتگردوں کا حملہ علاقے میں نا امنی پھیلانے کی بڑی سازش ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، آئے روز دہشتگردی کے واقعات علاقے کو کسی بڑے بحران سے دوچار کر سکتے ہیں، صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں کو چاہیئے کہ دہشتگردی میں ملوث شرپسندوں کیخلاف فوری آپریشن کا اعلان کرے اور ٹل پاراچنار روڈ کو تمام اہلیان ضلع کرم کے لئے محفوظ اور پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار وفد کی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی پاکستان سے ملاقات

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا تواتر کیساتھ کانوائے اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ ملک کے سکیورٹی اداروں کےاسٹریٹجک سپلائز کو روکنے کی سازش ہے، ضلع کرم کے غیور قبائل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں متحد رہیں، کیونکہ یہی اتحاد ان فتنہ خوارج دہشتگردوں اور شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتا ہے۔ ہمیں ضلع کرم کے امن اور وحدت کے لیے مل کر ہر ممکن قدم اٹھانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button