علامہ ناظر عباس تقوی کی اسلام آباد میں طاہر اشرفی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ ناظر عباس تقوی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان نے معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان مولانا طاہر اشرفی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی کے ہمراہ ملاقات کے دوران علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنی رہائی کے حوالے سے مولانا طاہر اشرفی کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شبیر میثمی ملت تشیع کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم
یاد رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے اور یوم ولادت کی خوشی میں خانہ کعبہ میں علی ولی اللہ کا پرچم اٹھایا تھا، جس کے بعد علامہ ناظر عباس تقوی کو کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔