
عمران خان کی گرفتاری پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا رد عمل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو مذاق بنانے والے عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ پائیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین و قانون شکن امپورٹڈ حکومت کے سہولت کاروں کے ہاتھوں عوامی مقبول سیاسی رہنما سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو مذاق بنانے والے عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ پائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسلام آباد، سابق وزیر اعظم عمران خان کوگرفتارکرلیا گیا
ایک طرف ملک لوٹنے والوں کی سرپرستی دوسری طرف عوام اور پاکستان کےحقوق کے لئے جدو جہد کرنے والوں پر ظلم و بربریت کی انتہا یہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کو قبول نہیں ۔اعلیٰ عدالتوں کو اس بدمعاشی کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔