زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات ، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی پاکستان میں متعین عراقی سفیرسے ملاقات
معزز سفیرحامد عباس لفتہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے درمیان عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
شیعہ نیوز : زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات ، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی پاکستان میں متعین عراقی سفیرسے ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ سےعراقی سفارت خانہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران چند دنوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی
ملاقات کے دوران پاکستانی زائرین کو ویزہ کے اجراء میں درپیش مشکلات، غیر ضروری تاخیر اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔عراقی سفیر نےعلامہ راجہ ناصرعباس کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ویزوں کے بلاتاخیر اجراء کو یقینی بناتے ہوئے حائل مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
معزز سفیرحامد عباس لفتہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے درمیان عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔