
وزیراعظم عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات، ملکی و خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کہ ھمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ۔
ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زوالفقار بخاری، پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے جبکہ مجلس وحدت کہ مرکزی رھنما سید ناصر شیرازی اور اسد نقوی بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کہ دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قومی مفاد اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ملکی استحکام اور اتحاد و وحدت کہ لیے علامہ راجہ ناصر عباس اور مجلس وحدت کہ کردار کو سراھا ۔
ملکی سلامتی اور وحدت کے حوالے علامہ راجہ ناصر عباس نے وزیراعظم کو سفارشات پیش کیں،ذرائع
ملکی اتحاد یکجہتی اور وحدت کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس کی سفارشات پر عمل کریں گے، وزیراعظم عمران خان۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکساتن کی داخلی وحدت اور سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال۔
اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان، چین ایران، ترکی، روس کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے، پاکستان کو اس وقت امن وامان اور استحکام کی ضرورت ہے، دشمن پاکستان پر گھات لگائے بیٹھا ہے، اس کا ملکر مقابلہ کرنا ہے، ملکی امن و اتحاد ۔اور یکجہتی کیلئے وزیراعظم نے مجلس وحدت المسلمین کے کردار کی تعریف کی.