یہ اربعین عشق خدا، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق حسین علیہ السلام کا دن ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے کہا کہ اگر ہم کربلا نہیں پہنچ سکے تھے تو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں ضرور حاضر ہوں گے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام پاکستان کے عوام کے اتحاد کے عملی اظہار کا دن ہو گا۔
شیعہ نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے اربعین امام حسینؑ 1446 ھجری کے موقع پرمیڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا چہلم صدیوں سے دنیا بھر کے مسلمان مناتے اور اس میں شریک ہوتے ہیں رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے نواسے کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ دیتے ہیں،اس سال کا اربعین سٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ یہ فتنوں کا خاتمہ یزیدیوں،تکفیریوں اور عالم کفر کو مایوس و نا امید کر دے گا۔ تمام حسینی شیعہ سنی ہاتھوں میں ہاتھ دیے لبیک یا حسین ع کی صدا لگاتے گھروں سے باہر نکلیں اور اربعین امام حسین ؑ میں شریک ہوں۔ یہ اربعین عشق خدا، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق حسین علیہ السلام کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت جواب دے!چہلم امام حسینؑ کے حساس موقع پر کالعدم دہشت گرد تنظیم کو جلسے جلوس کی اجازت کس نے دی؟ علامہ صادق جعفری
انہوں نے کہا کہ اگر ہم کربلا نہیں پہنچ سکے تھے تو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں ضرور حاضر ہوں گے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام پاکستان کے عوام کے اتحاد کے عملی اظہار کا دن ہو گا۔ گا دشمن ہمیں توڑنا چاہتا ہے ہم اس کو ناکام بنا دیں گے۔یہ دن بھائی چارے،محبت، شعور، بصیرت، آگہی کا دن کہلائے گا۔ہم ثابت کریں گے کہ ہم ظلم کے خلاف، یزیدیت، فرعونیت اور نمرودیت کے مقابلے میں باہم متحد ہیں اور دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص فلسطین و غزہ کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں،یہی ہماری ذمہ داری ہے اور یہی ہمارا اپنے مولا و آقا اور امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عہد بھی ہے اور یہ عہد ہم نباہ کے رہیں گے۔