
علامہ راجہ ناصر عباس کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نجف اشرف میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص عزاداری سید الشہداء اور زیارات کے حوالے سےمسائل پر گفتگو ہوئی۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کی جماعت مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان میں تشیع اور عزاداری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ذکر حسینؑ اورمجالس کو روکنے والے اپنے منحوس عزائم میں ناکام ہوگئے
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ بشیر نجفی کی پاکستانی زائرین اور طلاب کے مسائل کے حل کے حوالےخدمات اور کوششوں پرخراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں شخصیات نے وطن عزیز کی سلامتی اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھنے کی دعا کی