مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہلاکتوں کی تعداد 700 کے قریب پہنچ گئی

شیعہ نیوز: صہیونی حکومت نے آج کے غزہ میں جھڑپوں کے دوران اپنے 9 فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے 695 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، اور صہیونی ویب سائٹ "حدشوت بزمان” نے آج جمعہ کو خبر دی کہ غزہ میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی کہ جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک 4357 فوجی اور افسر زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 2232 افراد غزہ کی زمینی کارروائیوں کے دوران زخمی ہوئے۔

اب تک مختلف ذرائع نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں شدید سنسر شپ کا انکشاف کیا ہے، جس کے تحت قابضین اپنی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو قطرہ بہ قطرہ ظاہر کر رہے ہیں۔ اس دوران تل ابیب سے شائع ہونے والے اخبار "یدیعوت احارانوت” نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے زخمی ہونے والوں کی تعداد جو کہ اس کے اسپتالوں کے ذرائع اعلان کرتے ہیں، "بہت زیادہ” ہے اس تعداد سے جو فوج نے اعلان کی ہے۔ اس اخبار نے پہلے بھی لکھا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بغیر ہم آہنگی کے کسی بھی ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button