پاراچنار حساس علاقہ، امریکی و اسرائیلی ایجنٹ فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع کرم بالخصوص پاراچنار میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال اور حالیہ واقعات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں شیعہ نوجوان کے قتل میں وہ استعماری ایجنٹ ملوث ہیں جو شیعہ سنی فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے۔امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔ان حالات میں شیعہ سنی کو دانش و بصیرت کا ثبوت دینا ہو گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست پاکستان ان ملک دشمن امریکی ایجنٹ تکفیری عناصر کی بیخ کنی کرے جنہوں نے ارض پاک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید ذیشان حیدر کے قاتلوں کو سزا نہ ملی تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم سب کا بہترین مستقبل محفوظ پاکستان سے مشروط ہے۔شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے اور شرپسند عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاراچنار سے اسلام آباد جانے والے مومنین کی گاڑی پر صدہ بائی پاس کے مقام پر ملک دشمن تکفیری کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک مومن ذیشان حیدر شہید جبکہ دو مومنین زخمی ہوگئے تھے۔