
حکومت زمان پارک میں نہتے عوام پرپولیس گردی بند کرے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت زمان پارک میں نہتے عوام پرپولیس گردی بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زمان پارک لاہور میں نہتےسیاسی کارکنان کے خلاف پولیس گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ۔
میڈیا کوجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے زمان پارک میں نہتے عوام پر کسی قسم کا ایڈونچر کرنے سے باز رہے۔خالی ہاتھ کارکنان پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال باعث شرم و افسوسناک ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ بہیمانہ تشدد سے نگران حکومت اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔ملکی عدالتوں کو عوام پر جاری تشدد اور حکومتی جبر و نا روا سلوک کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف حکومتی مشینری کا بے تحاشا استعمال تعصب پر مبنی ہے۔