اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا آیت اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر اظہار تعزیت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمِ باعمل، فقیہِ زمانہ، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی اعلی اللہ مقامہ
بقضا ئے الہیٰ رحلت فرما گئے ۔ عظیم المرتبت مرجع تشیع کی رحلتِ جانگذار پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے

رہنماؤں نےکہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے بنیادی قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینیؒ کے حکم پر شوری نگہبان کے رکن و سربراہ تھے۔آپ کی رحلت پر تمام مومنین و مومنات، حوزہ علمیہ قم و نجف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button