اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی وفات پراظہار تعزیت۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی وفات پرحوزہ علمیہ اساتذہ و طلاب حوزہ و لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں آیت الله العظمیٰ صافی گلپایگانی دارفانی سے داربقا کی جانب کوچ کرگئے

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت عالم اسلام خصوصاً مکتب اہل بیتؑ کا ناقابل تلافی نقصان ہے ، مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی انقلاب اسلامی کا مضبوط ستون تھے ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علوم آل محمدؑ کی ترویج میں صرف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button