پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام خمینی کمزوروں اور مظلوموں کے لٸے عزم و استقامت کا استعارا بن گیا۔علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایک ایسے دور میں جب دنیا سرمایہ داری نظام اور اشتراکیت کے درمیان پھنسی ہوی تھی ، امام خمینی نے دنیا سے اسلام کی عظمت کا کلمہ پڑھوایا۔ فلسطین اور بیت المقدس کے مسٸلے میں نٸ روح پھونک دی آج اگر فلسطین اور دیگر مقامات پر مظلوم اور محکوم عوام ظالموں کے مقابلے پر ڈٹے ہوے ہیں تو یہ سارا حوصلہ اسی مرد آہن کا دیا ہوا ہےعلامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ امام خمینی نے استعماری طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیاخمینی کمزوروں اور مظلوموں کے لٸے عزم و استقامت کا استعارا بن گیا مسلمانوں کو وحدت کی زنجیر میں جوڑنے کے لٸے ساری زندگی جدوجہد کرتے رہےہفتہ وحدت اور جمعت الوداع کو یوم القدس قرار دے کر اسلام دشمن طاقتوں کو مایوسی سے دوچار کر دیاعالم اسلام کی بقا اسی میں ہے کہ وہ اپنے فروعی اختلافات بھلا کر متحد ہو جاٸیں پھر فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوٸ بھی نہیں روک سکے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close