پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ، ریسکیو ادارےبروقت حفاظتی انتظامات کریں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سمندری طوفان بائپر جوائے سے شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔تباہی کے پیش نظر صوبائی و وفاقی حکومتوں کو زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے میں دیر نہیں لگانی چاہیے۔ ان خیالات کا ظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ایمرجنسی ریسکیو ادارے اور ٹیمیں بروقت حفاظتی انتظامات کریں، قدرتی آفت سے بچاؤ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ شدید خطرات سے دوچار شہر کیٹی بندر کے لوگوں کا انخلاء قبل از وقت ہوگا تو نقصان کم سے کم ہو گا، ساحلی شہر اور علاقے کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول کے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ حکومتی مشینری کو تمام تر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گوادر، اوماڑہ، پسنی اور جیونی بندرگاہ کے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے انہیں بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بائپر جوائے قدرتی آفت ،متاثرین کی فوری امداد کی جائے، علامہ ساجد نقوی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ساحلی پٹی اور قریبی اضلاع جن میں تھر پارکر اور عمر کوٹ بھی شامل ہیں لوگوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی مہم چلائی جائے، بجلی اور تیز ہوا کے نقصانات کی طرف بھی عوام کو متوجہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 1999ء کے سمندری طوفان نے بھی پاکستان کے کوسٹل ایریاز کو شدید نقصان پہنچایا تھا، جس میں تقریباً دو سو افراد کی جانیں چلی گئی تھیں اور درجنوں لاپتہ ہو گئے، اس طوفان کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تیزی کے ساتھ علاقوں کو خالی کیا جائے، سندھ کے لوگ پہلے ہی سیلاب کی تباہی سے سخت نقصان اٹھا چکے ہیں، مزید نالائقیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button