اسلامی تحریکیںاہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت کو گلگت بلتستان کے مستقبل پر فیصلہ کرنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سلب رکھ کر سب مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں، جدوجہد آزادی گلگت بلتستان کے عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے باوفا اور نظریاتی خطہ ہے، ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے شہداء وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر گلگت بلتستان کے مستقبل پر فیصلہ کرنا ہوگا، عدم توجہی نے عوامی سطح پر تشویش اور غلط فہمیوں کو جنم دیا ہے، گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنا اور وسائل و انتظامی امور سے دور رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر پاکستان کی سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کے الحاق سے متفق ہیں تو پارلیمنٹ میں فوری طور پر قرارداد لائیں اور آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے گلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کے فیصلے تک فوری عبوری صوبے کا سیٹ اپ دیا جائے، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور حقوق کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا واضح آرڈر موجود ہے، جس پر عملدرآمد نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button