اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک دشمنوں کے عبرتناک انجام کیلیے ادارے اپنا کردار ادا کریں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور کے علاقے انارکلی میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر معمولی دیہاڑی دار افراد کو شہید کرنے کے بزدلانہ جرم کے ارتکاب پر عبرتناک انجام کے مستحق ہیں۔ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاہور دھماکہ، دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا۔وطن عزیز کی سالمیت و بقا دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تکفیری گروہ استکباری طاقتوں کی ایما پر ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ ملک دشمنوں کے عبرتناک انجام کے لیے ریاستی ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو حکومت کی طرف سے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہداء کے لواحقین کی دادرسی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button