اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم آزادی مارچ میں شرکت کرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حقیقی آزادی مارچ کے پرامن شرکاء پر بدترین ریاستی ظلم وتشدد کی بھرپورمذمت کی ہے ۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے امپورٹڈ حکومت کےظالمانہ روئیے کو آمرنہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں اپنے گھروں سے نکلیں اور امریکی تسلط اور غلامی سے نجات کی اس تحریک کا حصہ بنیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ احمد اقبال کی قیادت میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا قافلہ روانہ

انہوں نے کہا کہ ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ شہید قائد ؒ کی آواز تھی، احتجاج میں رکاوٹ عوام کا آئینی حق چھیننے کے مترادف ہے، احتجاج میں رکاوٹ بننے والے ملک سے امریکی تسلط کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مداخلت کے خاتمے کے لیے خودار اور باشعور شہری لانگ مارچ میںبھرپوراندازمیں شریک ہوں، یہ پاکستان کو امریکی استعماری شکنجے سے آزادی دلانے کی قومی تحریک ہے جس میں قوم کے جوانوں، بزرگوں، بچوں ، ماؤں ، بہنوں کا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button