دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ترکی میں امریکی قونصلیٹ کو دھمکی، ویزا خدمات معطل

شیعہ نیوز: خطرے کے پیش نظر ترکی میں سبھی امریکی قونصلیٹ میں ویزا خدمات عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

ترکی میں واقع امریکی سفارت خانہ نے جمعہ کو دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔

سفارت خانہ نے کہا ہے کہ اسے امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں پر ممکنہ حملے کی خبر ملی ہے اس وجہ سے سفارت خانہ کی سبھی سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں، پورے علاقہ میں لوگوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا کر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔

ترکی کی سیکورٹی فورسز نے بھی سفارت خانہ جانے والے راستے پر سیکورٹی سخت کردی ہے ۔

امریکی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی میں امریکی مشن کو استنبول اور دیگر مقامات میں امریکی قونصل جنرل سمیت امریکی شہریوں پر ممکنہ دہشت گردانہ حملے یا انہیں اغوا کئے جانے کے بارے میں ٹھوس خبر ملی ہے ۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفارت خانہ نے امریکی شہریوں سے بڑے دفاتر ، شاپنگ مال اور ان کی آمد ورفت کے دیگر مقامات پر احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔

خطرے کے پیش نظر ترکی میں سبھی امریکی قونصلیٹ میں ویزا خدمات عارضی طور پر بند رہیں گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close