اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفدکے ہمراہ صدر مملکت سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات میں کہا کہ حکومت کےمسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کے مسائل پر اقوام عالم میں دوٹوک موقف کی تائید کرتے ہیں ۔حکومت کو زائرین کے حوالے سے مستقل پالیسی بنانی ہوگی۔ گلگت بلتستان کے لوگ سب سے بڑے محب وطن پاکستانی ہیں انہیں مزید محروم نہ رکھا جائے ،حکومت کو شیعہ مسنگ پرسنز کے ایشو پر خصوصی توجہ کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے لئے اس وقت اولین حیثیت رکھتا ہے ۔حکومت وقت نے بہتر انداز میں اقوام عالم کے سامنے اس مسئلے کو اجاگر کیاہے ۔ ہمیں کشمیر کو ایک دن کے لئے بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے ۔ کشمیر تکمیل پاکستان کا اہم حصہ ہے۔

زائرین کے مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں ہر سال پاکستانی زائرین مقدس مقامات کی جانب سفر کرتے ہیں گزشتہ ادوار میں اس جانب بالکل توجہ نہیں دی گئی ۔ حکومت زائرین کے حوالے سے مستقل پالیسی بنائے تاکہ ان کے مسائل کا بہتر تدارک کیا جاسکے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ وطن عزیز کا ہر فرد ملک سے محبت کرتا ہے لیکن گلگت بلتستان کے لوگ سب سے بڑے محب وطن پاکستانی ہیں انہیں مذید محروم نہ رکھا جائے۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں شیعہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ توجہ کا طالب ہے کسی بھی پاکستانی شہری کو لاپتہ رکھنا انسانی حقوق اور آئین قانون کی خلاف ورزی ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت اس اہم سنگین مسئلے پر فوری قانون سازی کرے ۔ صدر مملکت سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سمیت تعلیم روزگار کے مواقع اور صحت کی سہولتوں پر بھی بات کی گئی ۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد سے بات کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ اور کشمیراور امت مسلمہ مسائل کے حل حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں ،مجلس وحدت مسلمین کی امت مسلمہ کے مسائل اور اتحاد امہ کے وژن کی تائید کرتے ہیں ۔ ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی کوششیں کر رہے ہیں ۔ زائرین کے مسئلے پر تحریک انصاف کی حکومت سے قبل کسی نے اتنی توجہ نہیں دی اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے ۔

گلگت بلتستان کے مسائل پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے تحریک انصاف کا واضح مؤقف ہے ہم گلگت بلتستان کی عوام کی محبت اور وفاداری کے مقروض ہیں ۔ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیم صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے ۔ ملاقات میں آئندہ گلگت بلتستان کے الیکشن پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ایم ڈبلیوایم کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصر شیرازی ، فوکل پرسن حکومت پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، ڈپٹی پولٹیکل سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار بھی شامل تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button